the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
23اپریل (ایجنسی)
 فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" اور الفتح کی قیادت کے درمیان مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے باضابطہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ رام اللہ سے آئے پانچ رکنی وفد اور حماس کی قیادت میں کل منگل کو غزہ کی پٹی میں وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی  رہائش گاہ پر مذاکرات کیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر خلیل حیہ نے "مرکز اطلاعات فلسطین" کو بتایا کہ رام اللہ سے آئے پانچ رکنی وفد کا غزہ کی پٹی میں حماس کی قیادت نے پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں فریقین میں خوشگوار



ماحوال میں بات چیت ہوئی۔ مذاکرات میں اب تک مفاہمتی معاہدوں کے طے شدہ نکات پرعمل درآمد پر توجہ مرکوز کی گئی۔

خیال رہے کہ رام اللہ سے الفتح کی قیادت اور دیگر رہنماؤں پر مشتمل پانچ رکنی وفد گذشتہ روز شمالی غزہ کی بیت حانون گذرگاہ سے داخل ہوا جہاں وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

رام اللہ سے آئے وفد میں الفتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن عزام الاحمد، فلسطین پروگریسیو پارٹی کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ البرغوثی، عرب ۔ فلسطین فرنٹ کے سیکرٹری جنرل جمیل شحادہ اور پیپلز پارٹی کے رہ نما بسام صالحی اور معروف تاجر منیب المصری شامل تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.